ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: راشن کارڈ سے ضروری اشیاء حاصل کرنے کی مدت میں توسیع

کاروار: راشن کارڈ سے ضروری اشیاء حاصل کرنے کی مدت میں توسیع

Thu, 11 Aug 2016 15:35:41    S.O. News Service

کاروار11/اگست (ایس او نیوز)راشن کی دکانوں پر اناج اور مٹی کا تیل لینے کے لئے سائبر سنٹر سے ٹوکن حاصل کرنے کی جو شرط فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لگائی گئی ہے۔اس سے عوام کو بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سائبر سنٹر اور راشن کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کی طرف سے راشن کی دکان سے ضروری اجناس حاصل کرنے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ مذکورہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی طر ف سے جاری اعلان کے مطابق اب راشن کی دکان سے 25اگست کے بجائے 31اگست تک ضروری سامان خریدا جا سکے گا۔


Share: